Jan 28, 2017 07:37 pm
views : 744
Location : Domestic Place
Islamabad- Peace and Culture Organization Organizes Seminar on the Role of Kashmiri Women Aasiya Indrabi
اسلام آباد، کشمیری سولی پر چڑھنے کو تو تیار ہیں لیکن بھارت کا حصہ بننے کو تیار نہیں، آسیہ اندرابی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جبر کے خلاف بہادر کشمیری خاتون آسیہ
اندرابی کے کردار سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد
چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کیا جس میں خواتین
اراکین اسمبلی منزہ حسن، رومینہ خورشید، وکلاء اور انسانی حقوق کیلئے کام
کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار میں آسیہ اندرابی کا
پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستحکم اور متحد ہو
کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانا ہے، کشمیری عوام سولی
پر چڑھنے کو تو تیار ہیں لیکن بھارت کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔
رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید کا کہنا تھا کہ کشمیری ماں نہ جانے کیسے
بھارتی جبر، ظلم اور زیادتی پر خاموش ہے۔ دنیا کی مائیں بیدار ہوں اور
کشمیر کے بیٹوں اور بیٹیوں کی ہم آواز بنیں۔
ایم این اے ثریا اصغر نے کہا
کہ اقوام عالم کی خاموشی نے پاکستانی اور کشمیری قوم کو تحریک آزادی کے
حوالے سے بے یقینی کا شکار کر دیا۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آزادی کی
جنگیں ایسے لڑی جاتی ہیں جیسے کشمیری لڑ رہے ہیں۔ کشمیری قوم کے ارادے
مضبوط ہیں، کشمیریوں کو آزادی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
تحریک انصاف کی رکن
قومی اسمبلی منزہ حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے
مسئلہ کشمیر اور حق خودارادیت کی آواز سننے میں تاخیر کر کے مجرمانہ غفلت
کی ہے۔ پاکستاتی قوم خاص طور پر خواتین تحریک آذادی کشمیر میں اپنا کردار
ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومتوں کا کردار بھی مایوس کن
ہے، صرف پاکستانی میڈیا نے مسئلہ کشمیر کیساتھ انصاف کیا اور کشمیریوں کی
آواز بنا ہوا ہے۔ پاکستانی قوم نے بھی کشمیریوں کی توقعات کے مطابق ساتھ
نہیں دیا۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ انہیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ ہونے پر فخر
ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے تحریک شروع کر رہی ہوں
جس کے تحت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقریبات ہوں گی، سیاسی جماعتوں اور
سماجی کارکنان کو مل کر اس تحریک کو کامیاب بنانا ہو گا۔