ساہیوال ، پا کستان تحریک انصاف آج ساہیوال میں اپنی طاقت کا مظا ہرہ کرے گی، جلسے کی تیاریاں مکمل
پاکستان تحریک انصاف آج ساہیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران
خان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی کی پاناما لیکس ایشو پر عوامی
رابطہ مہم جاری ہے اور آج میدان ظفر علی اسٹیڈیم ساہیوال میں سجایاگیاہے
۔
اسٹیج پر تحریک انصاف کے پرچموں کے رنگ،اسٹیج کے پیچھے بینر پر عمران خان
کی بڑی تصویر کے ساتھ قائداعظم محمدعلی جناح کی تصویر بھی نمایاں ہیں جبکہ
پولیس اور سیکورٹی حکام نےاسٹیج سمیت جلسہ گاہ کوحصار میں لے رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کےمطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار کرسیاں لگادی
گئیں،چیئرمین عمران خان دوپہر کے وقت بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے
ساہیوال پہنچیں گے،اسٹیڈیم کے نزدیک ہیلی کاپٹر اتارنےکےلئےہیلی پیڈ بھی
بنا دیا گیاہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ملتان سے خصوصی طور پر بلٹ پروف ڈائس بھی منگوا لیا۔ا سٹیڈیم کو پارٹی پرچموں سےسجادیا گیا ہے۔