Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 29, 2017 06:32 pm views : 744

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Federal Minister Rana Tanveer Hussain
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ودفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر ودفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی اپنی جانیں نچھاور کرچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بہادر پاک افواج نے دہشت گردی کے ناسور کو نکیل ڈال دی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جامع اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ اور پرامن ملک کے طور پرابھر رہا ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ایک طرف پاکستان آگے بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف ناکام سیاستدان بے بنیاد الزامات کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے سابق حکمرانوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترداف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ آج معروف بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور منصوبوں میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام ناکام سیاستدانوں کو ملک کی قسمت کھوٹی نہیں کرنے دیں گے۔ان عناصر کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان کی تیز رفتاری سے تکمیل کی تکلیف ہو رہی ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved