کوئٹہ ، افغان تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں، میرحاصل بزنجو
حکومت کی اتحادی جماعت نیشنل پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پورٹ
اینڈ سپنگ میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں
افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کسی صورت قبول نہیں۔
کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس
کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ سپنگ سینیٹر میر حاصل
بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری پر شدید
تحقظات ہیں، دونوں صوبائی حکومتیں افغان مہاجرین کی موجودگی کے حوالے سے
پریشان ہیں اس لئے تارکین وطن کی واپسی تک مردم شماری کسی صورت قبول نہیں۔
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ سپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا
کہ اگر مردم شماری کرلی گئی تو سیاسی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی جبکہ اس وقت
بلوچستان کے حالات بھی سازگار نہیں، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں امن و
امان کی مخدوش صورتحال بھی مردم شماری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ سپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا
کہ ماضی میں بھی ہمارا یہی مؤقف تھا اور ہم نے اس مسئلے کو قومی اسمبلی اور
سینیٹ میں بھی پیش کیا اور اب اس مسئلے کو صوبائی سطح پر بھی اٹھانے کے
ساتھ عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ سپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجو کا مزید کہنا
تھا کہ مردم شماری کے حوالے سے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور قبائلی
عمائدین کا جرگہ بلایا گیا ہے جس میں اس اہم قومی معاملے پر لائحہ عمل طے
کیا جائے گا۔