Jan 29, 2017 06:47 pm
views : 756
Location : Different Areas
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah visits different areas
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جاری تعمیراتی کام تیزکرنے کی ہدایات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےشہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا
اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں جائز ہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے شدید مشکلات میں
ہیں۔جولائی میں یونیورسٹی سے صفورا گوٹھ تک سڑک مکمل کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھٹی کے روز کو بھی کام کا دن بنایا
اور صبح سویرے بغیر پروٹوکول کے وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے ہمراہ شہر
میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے نکل پڑے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پہلے طارق روڈ پہنچے اور وہاں زیر تعمیر
روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی تفصیلات معلوم کیں پھر وزیراعلیٰ حسن
اسکوائر پہنچ گئے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پلاننگ
اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو کام تیز کرنے کی ہدایات کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کے سامنے بھی جاری کام کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ کراچی یونیورسٹی سے صفورا
چورنگی تک روڈ کی خراب حالت میں ہے اور اس کی تعمیر میں پانی کی نکاسی کے
لیے پائپ بھی صحیح طریقے سے لگنے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ جولائی تک یونیورسٹی سے صفورا تک سڑک مکمل چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ناردرن بائی پاس کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔