لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیراعظم کے سابق مشیر امیر بخش بھٹو کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیراعظم کے سابق مشیر امیر
بخش بھٹو نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورسیاسی
معاملات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی
اورخوشحالی کا خواب پورا ہورہا ہے۔پاکستان ہم سب ہے اوراس کی ترقی اور
خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔میں کی روش ملک و قوم کیلئے
زہر قاتل ہے۔جو سیاسی عناصر میں کی روش پر عمل پیرا ہے وہ ملک و
قوم سے دشمنی کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لیکر جانے
کیلئے ہم کے راستے پر چلنا ہوگا۔دھرنا گروپ اورکرپشن زدہ سابق
حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وسائل کی لوٹ
مار اوردھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں نے عوام سے
دشمنی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے خلاف سازشیں
کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔عوام پاکستان کی ترقی
کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران دھرنا گروپ
نے الزامات ،بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے کے سواکچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں اورقرضے
معاف کرنے والوں کو ساتھ ملاکرتبدیلی کے بے بنیاد دعوے دفن ہوچکے
ہیں۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاکستان کو امن اورترقی دی ہے۔مخالفین کویہ
ترقی ہضم نہیں ہورہی۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی
وخوشحالی کاایجنڈا ہر قیمت پر مکمل کریں گے۔