پشاور،عوام نہ عمران کومانتے ہیں نہ ان کےایجنڈے کو، امیرمقام
وزیراعظم کے مشیرامیرمقام نے کہا ہےکہ عوام نہ عمران خان کومانتے ہیں اور
نہ ان کےایجنڈے کو،نوازشریف نےعوام کی خدمت کی ہے،عمران خان ان سےمقابلہ
نہیں کرسکتے،پاکستان کو2018 تک روشن ملک بنائیں گے۔
پشاور کے نواحی علاقے متنی میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نے کہا
کہ عمران خان کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں،عمران خان عوام نہ آپ کو مانتےہیں
نہ آپ کے ایجنڈے کو،پاکستان کی ترقی کی ضمانت صرف نواز شریف ہی ہے۔
وزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ پرویز خٹک سازشوں میں نمبرون وزیراعلی ہیں جبکہ
پی ٹی آئی کے نمائندےانتشار کے لئے اسمبلی آتے ہیں۔امیر مقام نے کہاکہ
دوہزار اٹھارہ تک پاکستان کو روشن ملک بنائیگے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ سی پیک بیس کروڑ عوام کا منصوبہ ہے، خان صاحب ایک
جانب سی پیک میں نئے منصوبے شامل کرنے کی مفاہمت پر دستخط کر رہے ہیں تو
دوسری جانب عدالت میں رٹ دائر کررکھی ہے ۔
اس موقع پروزیراعظم کے مشیرامیرمقام نےگیس منصوبے کے لیے ایک ارب روپےکی گرانٹ کااعلان کیا۔