لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمرزخیلوال کی ملاقات
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں افغانستان کے
سفیر حضرت عمرزخیلوال نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،
دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
بھی کیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان
تاریخی برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی اقوام
عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے۔امن
کے سفر پر پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کامزیدکہنا تھا کہ خطے کی پائیدار ترقی
کیلئے امن کا قیام ضروری ہے۔ افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا کہ
پاکستان میں۔ دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ
دینے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہیں۔