Jan 30, 2017 03:30 pm
views : 822
Location : High Court
Lahore- PPP Leader Aitzaz Ahsan Media Talk.
لاہور ،امید ہے پاناماکیس میں عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے گی جس سے انارکی پھیلے، اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کا خط
منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے اور ہم توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسا فیصلہ نہیں دے
گی جس سے انارکی پھیلے۔
لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ شریف
خاندان جائیداد کی ملکیت تسلیم کر چکا ہے، جائیداد کی ملکیت ماننے کے بعد
بار ثبوت میاں برادران پر ہے، عرب ممالک کیش ٹرانزیکشن قبول کرتے ہیں، منی
ٹریل کے بغیر میاں برادران بچ نہیں سکیں گے، منی ٹریل کے لیے بینک کی
ٹرانزیکشن دکھانی پڑے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ پورا
خاندان ایک دوسرے کو اربوں روپے کے تحفے دے رہا ہے، شریف خاندان کا کونسا
شخص ہے جو کاروبار کی نگرانی کرتا ہے، شریف فیملی کے تمام افراد کےبینک
اکاؤنٹس کی چھان بین تک منی ٹریل کا پتا لگانا ممکن نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت خط پر خط پیش کررہی
ہے لیکن ان سے کسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، قطری شہزادے کا خط
منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے اور قطری خط ہی منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے
کا راستہ ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ اس طرح تو ہر کالا دھن سفید اور ہر بزنس مین
کے لیے منی لانڈرنگ آسان ہو جائے گی جب کہ ہم توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسا
فیصلہ نہیں دے گی جس سےانارکی پھیلے۔