Jan 30, 2017 03:36 pm
views : 823
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، قطری شہزادے اور سونے کے انڈے دینے والی مرغی میں فرق نہیں، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار
حدیبیہ پیپرز کیس کے وعدہ معاف گواہ تھے جب کہ قطری شہزادے اور سونے کے
انڈے دینے والی مرغی میں کوئی فرق نہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
عدالت عظمیٰ میں 2 منی ٹریل کا معاملہ چل رہا ہے جن میں سے ایک اسحاق ڈار
کے گرد گھومتی ہے، عدالت میں کہا جارہا ہے کہ اسحاق ڈار کا بیان تشدد کی
وجہ سے دیا گیا جب کہ معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے، اسحاق ڈارشریف خاندان
کے مالی مفادات کے محافظ تھے، نوازشریف جب جدہ چلے گئے تو اسحاق ڈار کو بہت
دکھ تھا اور وہ حدیبیہ پیپرزکیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے کہا گیا کہ منروا کمپنی کی دستاویزات پر
مریم کے دستخط جعلی ہیں، اب کہا جارہا ہے مریم کو دستخطوں کا اختیار حسین
نواز نے دیا، 3 جعلی اکاؤنٹس پاکستان اور لندن میں کھولے گئے اور پہلے
پیسا باہر بھیجا گیا اور اس کے ذریعے کالا دھن سفید کیا گیا، ان جائیدادوں
کے اصل مالک نوازشریف ہیں، قطری شہزادے اور سونے کی انڈے دینے والی مرغی
میں فرق نہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔