Jan 30, 2017 03:52 pm
views : 803
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader Daniyal Aziz and Anusha Rehman Media Talk
اسلام آباد،پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوچکی ہے،دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا کہناتھا
کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوچکی ہے، عمران خان کے ہرالزام کا
ثبوتوں کے ساتھ سامنا کیا،ان بیچاروں پرترس آتا ہے،یہ حواس باختہ ہوچکے
ہیں۔
پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے کہا کہ جہانگیر
ترین نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا،جہانگیر ترین اور عمران خان خود اعترافی
بیان دے چکے ہیں،پارلیمنٹ کے سامنے قبریں کھودنے والے اب بھی قبریں کھود
رہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ بندوق کی
نوک پر کسی سے کوئی بھی بیان لیا جاسکتا ہے اس لیے اسحاق ڈار سے اٹک جیل
میں لئے گئے بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر
ناچنا کوئی سیاست نہیں، یہ بچگانہ فعل ہے، تحریک انصاف کی سیاست پاکستان کے
بنیادی مسائل کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے خاندان کی کردار کشی ہے، ان
کی توپوں کا رخ پہلے نوازشریف پھرمریم نواز اور اب اسحاق ڈارکی طرف ہے،
حدیبیہ پیپرز مل کا معاملہ گزشتہ 25 سال سے زیر بحث آرہا ہے، حدیبیہ پیپرز
مل گڑھا ہوا مردہ ہے جسے کھود کر پی ٹی آئی جشن منانا چاہتی ہے۔
انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ دور آمریت میں ایسے بیانات سنجیدہ نہیں ہوتے،
بندوق کی نوک پر کسی سے کوئی بھی بیان لیا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار سے اٹک جیل
میں لئے گئے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، حدیبیہ ملز کے معاملے پر کوئی
سرکاری رقم شامل نہیں، 1999 کے شب خون سے پہلے قرض کی 1.2 ارب کی رقوم ادا
کردی گئی تھیں جو ریکارڈ پر ہے۔
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم
انصاف کی توقع رکھتے ہیں حدیبیہ پیپرملزکیس کو13 ججوں نے سنا اور ختم کیا
اس لیے اب اس کودفن کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔