اسلام آباد،سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پندرہ بیس
دن کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا،سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے
گی۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسےجیسے پاناما کیس
آگےجارہاہے شریف فیملی اپنےبیانات کوبدل رہی ہے، یہ جو مرضی کرلیں جھوٹ ان
کے گلے پڑے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اخبارات سے پتا چلا ہے کہ کوئی نیا خط آرہا ہے،ایک جھوٹ کو چھپانے کےلیے کئی جھوٹ بولے جارہے ہیں۔