Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 30, 2017 05:24 pm views : 807

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PML(N) Leader Maryam Aurangzeb and Talal Chaudhry Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ،عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا  کہ عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اگر وہ جھوٹ بولتے رہے تو 2018 میں عوام کی عدالت میں بھی ان کو شکست ہی ملے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا پہلے دن سے جو بیان تھا اب بھی وہی ہے جن سوالوں کا جواب عمران خان نے نہیں پوچھا نوازشریف نے ان کا جواب بھی دے دیا وہ عوام کے سامنے کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات سے عقل حیران رہ جاتی ہے، عدالتوں نے تین مختلف ادوار میں اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کو رد کیا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ چوتھی مرتبہ بھی اسحاق ڈار کا ٹرائل ہونا چاہیے تو ہم تیارہیں، دنیا بھر میں اسحاق ڈار کی بہترین کارکردگی کا چرچا ہو رہا ہے اور پاکستان کی معیشت کے تمام بین الاقوامی ادارے معترف ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں 45 سال کا حساب جمع کروایا ہے, عمران ساڑھے 3 سال سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کے دفاع میں جھوٹ بول رہےہیں اب عمران خان کو سپریم کورٹ میں اپنی شکست نظرآرہی ہے نوازشریف کا مقابلہ کرنا ہےتوسیاست میں کریں جھوٹے الزامات لگا کر کیس نہیں جیت سکتے۔
 
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے ساتھ دشمنی نہ کریں آئیں مل کر بیٹھیں، ساتھ کام کریں، عوام کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ دیں گے۔ عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اگرآپ جھوٹی سیاست کرتے رہے تو 2018 میں عوام کی عدالت سے بھی نہیں جیت سکتے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بھی پاکستانیوں کے لیے اچھی بات نہیں کرتے گزشتہ روز انہوں نے بتادیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ویزے بند ہوں اور روزگار بند ہو انہیں برداشت نہیں کہ پاکستان میں پیسے آئیں۔ اورخود عمران خان پورے سال کی تنخواہ لیتے ہیں اور صرف ایک دن قومی اسمبلی میں آتے ہیں انہوں نے اپنے ایم این ایز کی تربیت کرکے اپنے جلسوں والی بد تمیزیاں پارلیمنٹ میں بھی پہنچا دی ہیں۔
پاکستان مسلم  لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نواز اپنا اور اپنے دادا کا 70 سال کا جواب دے رہے ہیں، ہم تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں آپ کوبھی دینا ہوگا، وہ 70سال کا جواب دے رہے ہیں ،آپ 2سوالوں کا جواب نہیں دے رہے،عمران خان ہرروز سپریم کورٹ کے باہر آکرعدالت لگاتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں، پاناما کیس تو 10 سے 15 دنوں میں ختم ہونے والا ہے اور کیس ختم ہونے کے بعد عمران خان بیروزگار ہونے والے ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved