Jan 30, 2017 07:01 pm
views : 820
Location : Karachi University
Karachi- Former Pakistan Cricket Team Shahid Afridi Media Talk
کراچی ،عمران خان سمجھتے ہیں کہ میں اب بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں، شاہد آفریدی
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم میں شمولیت کے سوال پر لالہ نے انٹرنیشنل کرکٹ
چھوڑنے کا اشارہ بھی دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل
چکے، اب لیگ کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جامعہ کراچی میں ایک تقریب کے
دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان کی فٹنس سے متاثر ہوئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو میں کہا کہ
عمران خان سمجھتے ہیں کہ میں اب بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ دورہ ویسٹ انڈیز
کیلئے ٹیم میں شمولیت کے سوال پر لالہ نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اشارہ
بھی دیدیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل چکے، اب لیگ کو
انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے سرفراز احمد سے متعلق کہا کہ وہ بہترین فائٹر ہیں، اگر بورڈ
انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ اچھا فیصلہ ہو
گا۔ پی ایس ایل سے متعلق آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لیگ کے تمام
میچز صرف لاہور میں نہیں بلکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیے۔