Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 30, 2017 07:02 pm views : 806

Location : Domestic Place

Islamabad- Federal Interior Minister Chaudhry Nisar Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، امریکا کے اسلام دشمن اقدامات سےدہشت گردوں کوفائدہ پہنچےگا، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ امریکا کے اسلام دشمن اقدامات سےدہشت گردوں کوفائدہ پہنچےگا۔
اسلام آباد میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے اسلام دشمن اقدامات سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا، دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مناسب نہیں، دنیا جانتی ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا، امریکی ویزا پابندی سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن دہشت گردی کے شکار لوگوں کی مشکلات میں ضرور اضافہ ہوگا۔ 2015 میں واشنگٹن میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ان سمیت 60 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں بین الاقوامی طور پر متحد اور متفق ہونا ہوگا اور اس کے لیے ضروری ہے دہشت گردی کو اسلام سے نہ جوڑاجائے، دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار بھی مسلمان ہوئے ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب مسلمان بستے ہیں، ان میں سے چند ہزار بھٹک جائیں تو ڈیڑھ ارب کو سزا نہیں دی جاسکتی۔
لاپتہ بلاگرز کی بازیابی سے متعلق چوہدی نثار نے کہا کہ گمشدہ افراد سے متعلق گزشتہ ہفتوں میں بہت بات ہوئی، انہوں نے اس معاملے پر سینیٹ میں بیان دیا اور چیئرمین سینیٹ کو بھی آگاہ کیا، کسی کو غائب کرنا حکومت کی پالیسی نہیں ہے، ساڑھے 3 سال میں کسی کو غائب نہیں کیا گیا، اس وقت اللہ تعالیٰ کا کرم ہے تمام بلاگرز اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں، سلمان حیدر نے رپورٹ درج کرانے سے معذرت کی ہے۔
ملک بھر میں ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 69 سال میں ملک بھر میں 94 پاسپورٹ آفس قائم کئے گئے لیکن ہم نے سوا سال میں 74 نئے پاسپورٹ آفس کھولے،مارچ کےاختتام تک مزید 14 پاسپورٹ دفترقائم کریں گے اور 3 بڑے شہروں میں میگا سینٹر بھی بنائے جائیں گے، مارچ کے آخرتک پاکستان کا کوئی ضلع پاسپورٹ آفس کے بغیرنہیں ہوگا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved