Jan 30, 2017 07:02 pm
views : 802
Location : Different areas
Lahore- Season Fruit Orange
لاہور،موسمی پھل کینو کے بے شمار فوائد
موسمی پھل کینو کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ قدرتی پھل جگر کی گرمی نہ صرف دور
کرتا ہے بلکہ معدے کیلئے بہت مفید ہے۔ موسم سرما میں کینو کی مانگ میں
اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
بازار میں کینو کی خریداری کیلئے آئے ہوئے ایک شخص محمد اجمل کا کہنا تھا
کہ موسم سرما میں کینو کا استعمال بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ کینو میں وٹامن
بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ویسے ہمیں غذا کیلئے دو نمبر غذائیں مل
رہی ہیں لیکن قدرت کی طرف سے یہ ہمیں ایک نمبر چیز دستیاب ہے۔ اس میں کوئی
ملاوٹ کا عنصر بھی نہیں ہوتا۔
ایک اور خریدار افضل نیک محمد کا کہنا تھا کہ کینو کے بے شمار فوائد ہیں۔
کینو نہ صرف جگر کی گرمی دور کرتا ہے بلکہ دماغ ومعدے کیلئے بہت اچھا ہے۔
کینو ہاضمے کیلئے بھی مفید ہے۔ مجموعی طور پر انسانی صحت کیلئے کینو فائدے
مند ہے۔