لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس
میں صوبے کی سبزی منڈیوں کے امور کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا
گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے
سبزی منڈیوں میں سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔سبزی
منڈیو ں کے امور کو بہترین انداز سے چلانا متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سبزی منڈیوں میں بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ سبزی منڈیوں سے متعلق تمام
امور تیز رفتاری سے طے کئے جائیں۔صفائی کے انتظامات بہترین ہونے
چاہئیں۔متعلقہ محکمے اور ادارے صفائی کے انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ
لیں۔کاچھا فروٹ منڈی میں کولڈ سٹوریج کی تعمیر کا کام بھی جلد مکمل کیا
جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاکہناتھا کہ لیسکومنڈی میں گرڈ سٹیشن کے
قیام پر تیز رفتاری سے کام کرے۔ کوٹ لکھپت میں سابق سبز ی منڈی کی اراضی کے
بہترین استعمال کیلئے پلان بنایا جائے۔
سیکرٹری زراعت نے سبزی منڈیوں میں سہولتوں کی فراہمی اور متعدد امور کے
بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شر یف کو بریفنگ بھی دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئرت رہنما خواجہ احمد حسان ، لارڈ میئر لاہور کرنل
(ر)مبشرجاوید، سیکرٹری لائیو سٹاک، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور، سی ای او
لیسکواورمتعلقہ حکام نے کی اجلاس میں شرکت کی۔