اسلام آباد، پاکستان میں نیب نے کرپشن کو سب سے زیادہ فروغ دیا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو
علم ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا کھیل کیسے کھیلا گیا اور نیب نے اس کے فروغ
میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین اور حسن نواز 1993 سے لندن فلیٹ میں رہ
رہے ہیں انہوں نے 13 سال کا کرایہ ادا نہیں کیا اور اگر وہ اپارٹمنٹ شریف
خاندان کے نہیں تھے تو 8 ملین ڈالرز کیوں دیئے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں
سلمان اکرم راجا دیومالائی کہانیوں جیسے دلائل دے رہے ہیں، ہر چیز کی بینک
ٹرانزیکشن ہوئی مگر 12 ملین درہم کی نہیں منی ٹریل غائب ہے، اس کی جگہ قطری
خط ون اورقطری خط ٹو آگیا، سوال یہ ہے کہ قطریوں نے اپارٹمنٹس نواز شریف
کی فیملی کے لیے خریدے یا یہ فلیٹس بے نامی تھے، قطری شہزادے کو ہمارے
سامنے سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ اور قاضی
فیملی اکاونٹ پر سماعت ہوئی، مقدمے میں نیب کے حکام کو طلب کیا گیا اور جب
مقدمات میں دیکھا گیا تو اس میں نیب بے بس نظر آیا ، نیب اور اسحاق ڈار نے
مل کر کسی کے خلاف اپیل نہیں ہونے دی، پوری دنیا کو علم ہے کہ یہاں کسی
طرح کرپشن کا کھیل کھیلا گیا اور نیب نے ملک میں جتنا کرپشن کو فروغ دیا
شاید ہی کسی اور ادارے نے دیا ہو۔