Jan 31, 2017 04:14 pm
views : 828
Location : Charsadda Road
Peshawar- Bomb Blast near Charsadda Road, Six People Injured including 3 FC Officials
پشاور ، چارسدہ روڈ دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
پشاور کے علاقے ناگمان کے قریب چارسدہ روڈ پر دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پشاور میں چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے فرنٹیئر
کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس
سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی
امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں
طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں
پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اسے سڑک کے کنارے نصب کیا
گیا تھا ۔