Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2017 04:23 pm views : 861

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting regarding Develpment Program
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2016۔17 پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ترقیاتی فنڈز کا بروقت اورشفاف استعمال ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ فنڈز کے بروقت اورشفاف استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔رواں مالی سال کیلئے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 550 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔تعلیم، صحت، زراعت، واٹر سیکٹر اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے مزید وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اپنا پیٹ کاٹ کر جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے فنڈز میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔جنوبی پنجاب کی ترقی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل نہیں۔ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت معیاری اور شفاف تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ غریب عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔پنجاب بھر میں غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں۔ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔146146خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام145145 کے تحت ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved