Jan 31, 2017 04:28 pm
views : 885
Location : Different Areas
Peshawar- Fog Intensity in Different Areas, Traffic Problem
پشاور، خیبر پختونخو ا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ،ٹریفک کی روانی متاثر
پشاور سمیت خیبر پختونخو ا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔دھند کے باعث صبح کے وقت حد نگاہ چند میٹر رہ گئی۔
دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جبکہ پشاور کے علاوہ موٹر وے
پر بھی دھند چھائی رہی، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے پولیس
نےڈرائیور اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہداہت کر دی ہے۔
پشاور میں درجہ حرارت اٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔خیبر پختونخوا کے
بالائی اضلاع مالاکنڈ، ہزارہ اور شانگلہ بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔