لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن
پروگرام کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناتھا کہ پہلے مرحلے میں
جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کا
آغاز کیا جائے گا۔یہ پروگرام ماں اور بچے کی صحت کیلئے بہت اہمیت کا حامل
ہے۔پروگرام پر عملدرآمد کیلئے موثر میکانزم بنایا جائے۔مانیٹرنگ کا جامع
نظام انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناتھا کہ قوم کی ماؤں پر سرمایہ کاری
کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔پروگرام پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکمے
کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام د یں۔اس پروگرام پر پیش رفت کا میں خود
جائزہ لوں گا۔صحت مند ماں صحت مند معاشرہ تشکیل دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناتھا کہ سٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانے
کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں گے۔اس پروگرام پر عزم اور محنت سے کام
کرنا ہوگا۔روایتی سوچ او ررویو ں کو بدل کر جدت اور انفرادیت سے کام کرنا
ہے۔تمام متعلقہ محکموں نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کامزیدکہناتھا کہ اس ضمن میں قائم کردہ
صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی خود صدارت کروں گا۔پروگرام کے حوالے سے
بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ سلمان رفیق، سید
ہارون سلطان بخاری، خواجہ عمران نذیر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔