Jan 31, 2017 05:17 pm
views : 894
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting with Provincial Health Committee
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس
لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ
کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔اجلا س میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اصلاحاتی
پروگرام پر تیزی سے پیش رفت کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید
بااختیار بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو معیاری طبی
سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا
ہے۔ہسپتالو ں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی بنیادی
ذمہ داری ہے۔ہیلتھ کئیر سسٹم میں بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیزی سے
عملدرآمد کرنا ہے۔درست سمت میں اقدامات اٹھانے کیلئے بلاتاخیر فیصلے کرنا
ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر
انفرادیت اور جدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔فیصلوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری
تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت
کو مزید بااختیار بنانا ہوگا۔عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی
فراہمی کیلئے کابینہ کمیٹی کو جتنا بااختیار بنائیں گے اتنے مثبت نتائج
برآمد ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہنا تھا کہ وقت بدل چکا ہے اور اب ایک
لمحے کی بھی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔روایتی اور طویل طریقہ کار کو جدید ،
پیشہ ورانہ اور مختصر طریقہ کار سے بدلنا ہے۔شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے
تیز رفتاری سے پیشہ ورانہ انداز سے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کا
مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی وہ سہولتیں فراہم کرنا ہیں جو ان کا حق
ہے۔
صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر
ڈاکٹر اعجاز نبی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔