Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 31, 2017 05:25 pm views : 858

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں، عمران خان

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےچیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس انکشافات سے دنیا میں تہلکہ مچا، پاناما لیکس میں آنے والے ناموں سے کسی نے انکارنہیں کیا، کارروائی کے دوران وکیل نے 3 بار کہا کہ عدالت کے پاس اختیارنہیں ہے، پہلی بار انہوں نے مانا کہ لندن کے فلیٹس ہمارے ہیں جب کہ پہلے انہوں نے صاف انکارکیا تھا کہ فلیٹ ہمارے نہیں ہیں تو لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں کیا حاتم طائی نے انہیں رہنے دیا تھا، 15 ملین درہم کا حساب ہم کہاں سے لائیں گے اور ملکیت تسلیم کرلی تو اب انہوں نے ہی جواب دینا ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں لیکن اب ان سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کی صحیح بات کی تھی یاعدالت میں، گلف اسٹیل 15 ملین درہم نقصان دے رہی تھی، لندن فلیٹس کا 13 سال کا کرایہ 30 کروڑ بنا ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری کرپٹ ترین آدمی ہے اس پر کیسز ہیں، ایل این جی اورپورٹ قاسم کا کنٹریکٹ قطری کودیا گیا، وہ پاکستانی قوم کونقصان پہنچا کرقطری کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، التوفیق کا پیسا کہاں سے آیا، کہتے ہیں قطری سے آیا، جب سےسپریم کورٹ میں آئے ہیں قطری ون اورقطری ٹوآگیا ہے، پچھلے 7 ماہ میں ان لوگوں نے کبھی قطری کا نام نہیں لیا، ان کی ساری منی ٹریل قطری ہے۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے تو وہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں جب کہ وزیراعظم قانون کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved