اسلام آباد ، فلسطین کے صدر محمود عباس اور وزیر اعظم نوازشر یف کی مشترکہ پر یس کانفرنس
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی
حمایت کرتے ہیں تاہم مسلہ فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان اور فلسطین کے مابین وفود کی سطح پر
ملاقاتیں ہوئیں جس میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے
پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف
کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر سے ملاقات انتہائی مفید رہی، پاکستان فلسطین کے
لیے حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ 1969 کی فلسطینی سرحدوں کو فوری بحال
کیا جائے، پاکستان فلسطین سے اسرائیلی آبادی کے انخلا کی حمایات کرتاہے
جب کہ مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاہم مسلہ
فلسطین حل کیے بغیر خطےمیں امن نہیں آسکتا۔
اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے
ملاقات پر دلی خوشی ہے، فلسطین کی مدد کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے
ہیں اور سفارتخانے کی تعمیر پر بھی وزیراعظم کے شکر گزار ہیں جب کہ مقبوضہ
کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہوں تاہم اس مسئلہ کو
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔
ملاقات سے قبل فلسطینی صدرمحمود عباس وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا استقبال
وزیر اعظم نے خود کیا، اس موقع پر پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں
گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔