Jan 31, 2017 06:42 pm
views : 1091
Location : Sindh Assembly
Karachi- Provincial Transport Minister Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی ، نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی،ناصرشاہ
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ ک نےسندھ اسمبلی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو میں کہا کہ
لوگوں کی کوتاہی کی وجہ سے ہم اچھی سروس مہیانہیں کرسکے،ایسی بسیں چل رہی
ہیں کہ ان کو ایک دن بھی چلنے نہ دیا جائے۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نےکہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر نہیں ، موبائل ایپ ٹیکسی
اچھی سروس ہے، سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی،
قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے،پرائیویٹ گاڑی کمرشل مقصدکےلیےاستعمال ہوتی
ہےاس پرایکسائزٹیکس دیناپڑتاہے۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ کی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں
گے،کارروائی سٹی اورانٹرسٹی بس آنےکےبعدکریں گے،نوٹسزدےچکےہیں،کریم سروس
کی 4گاڑیاں کسی اوروجہ سےپکڑی گئی ہیں۔