اسلام آباد،پانامہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت سعید
شیخ صاحب کی صحت کے لیے دعا گو ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں، جبکہ ہمیں
ان پر مکمل اعتماد ہے۔ خبریں آرہی ہیں کہ انکی صحت یابی میں اڑتالیس گهنٹے
لگیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،
وزیراعظم اور انکا خاندان جوابدہ ہے کہ خریدی گئی جائداد کے پیسے کہاں سے
آئے، پاکستان کے لاکھوں کروڑوں لوگ وسائل جاننا چاہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تینوں وکلاء ایک
دوسرے پر ڈال رہے ہیں جس پر جسٹس کهوسہ نے کہا کہ آپ جوا کهیل رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کا گینگ جو یہاں بڑهکیں مارتا ہے اس کو منہ کی کهانا پڑے گی،
وزراء شاید جانتے نہیں کے سپریم کورٹ کے ججز کے دانت بهی لوہے کے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیسے
حلال کے ہیں تو کوئی شرم نہیں آنی چاہیے کہ کہاں سے آئے ہیں، سپریم کورٹ نے
بهی کہا کہ پاکستان کے اداروں نے کام نہیں کیا ۔ اگر ادارے کام کررہے ہوتے
تو ہمیں سپریم کورٹ نہ آنا پڑتا۔