Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 01, 2017 03:16 pm views : 899

Location : Lahore High Court

Lahore- Senator Babar Awan Media Talk
  • Urdu

لاہور،حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، بابر اعوان

سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، پانامہ بینچ کے جج صاحب علیل ہوئے ہے بینچ نہیں ٹوٹے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ان تمام ٹھیکوں کو کینسل کررہا ہے جس سے میگا کرپشن کی جاسکتی ہو۔
لاہور ہائی کورٹ میں سینیٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو پانامہ سے بچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، پانامہ بینچ کے جج صاحب علیل ہوئے ہے بینچ نہیں ٹوٹے گا، بینچ میں ان کی غیر حاضری علالت کے باعث ہوئی اس کا کوئی مطلب نہ نکالا جائے۔
سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ سیکورٹی لیکس پر کہتے ہیں مٹی پاؤ، اس پر مٹی ڈالی گئی تو ان کے سر پر مٹی پڑے گی، حکومت نے کہا ہماری کتاب کھلی ہے تو کتاب کے غائب صفحے پیش کر دو، پیسے حلال کے تھے تو ہوائی جہاز پر گئے ہوں گے، سفارتحانے ،فارن منسٹری ،پی آئی اے کا ریکارڈ پیش کر دیں، دیوار چین بھی پانامہ کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتی، سپریم کورٹ نے بند گلی کھول دی ہے۔
حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کل آپ نے بھارت کو خوش کرنے کے لئے ایک ایسے پاکستانی جس سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں اسے بند کردیا، ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ میں اس پر پرچہ بھی کروں گا، تم کون ہو پرچہ کرنے والے اس پر تھانیدار پرچہ کرسکتا ہے، تم یہ کام بھارت کو خوش کرنے کے لئے کہہ رہے ہو، ہمارے ایک دوست ملک کے سربراہ بھارت گئے اور مودی کی تقریب میں شرکت کی یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔
سینیٹر بابر اعوان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان تمام ٹھیکوں کو کینسل کررہا ہے جس سے میگا کرپشن کی جاسکتی ہو، میگا کرپشن کرنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کبھی سپورٹ نہیں کرے گا۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved