Feb 01, 2017 03:40 pm
views : 854
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting about Stent
لاہو ر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہو ر میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں ہسپتالوں میں رجسٹر ڈ سٹنٹ کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے
سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری
اتھارٹی پاکستان پر انحصار کرنے کی بجائے پنجاب حکومت کو اپنا نظام لانا ہو
گا۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت خط لکھا جائے اور جلد پلان مرتب کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں رجسٹرڈ سٹنٹ کا استعمال ہرصورت یقینی بنایا جائے۔
160وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کا
استعمال انتہائی افسوسناک اور غیر قانونی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی
پاکستان اور محکمے کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں تھیں۔
جہاں فرائض سے کوتاہی اور غفلت برتی گئی ہے وہاں ذمہ داروں کا تعین کر کے
ایکشن لیا جائے۔ جعلی لیٹردینے والی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کی
جائیں۔
160وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ معاملات ایسے آگے
نہیں بڑھ سکتے ، کسی کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی
جائے گی۔ وقت آگیا ہے کہ محکمہ صحت معاملات کو سٹریم لائن کرے اور نظام میں
موجود خامیوں کو دور کرے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل
چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم، سیکرٹریز
صحت ، قانون، اطلاعات، ڈی جی انٹی کرپشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت
کی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اسلم ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے اجلاس میں شریک ہوئے۔