Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 01, 2017 04:00 pm views : 824

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Netherlands Delegation
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان ایشیاء کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزیراعظم محمد نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث پاکستان ایشیاء کا توانائی ، تجارت اور ٹرانسپورٹ کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔
اسلام آباد میں نیدر لینڈز کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کیمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رالف جوسٹن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شر یف نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کسانوں کو کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کی مدت میں توسیع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مسابقتی چیلنجز اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت نے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے قوانین بنائے ہیں ۔
وزیراعظم نواز شر یف نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر ، توانائی اور مواصلات کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ قدرت نے ہمیں چار موسموں سے نوازا ہے ۔ سازگار ماحول اور مربوط نہری نظام کے ساتھ ہماری زمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔
وزیراعظم نواز شر یف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے حکومت اقتصادی اصلاحات پرتوجہ دے رہی ہے ۔ اقتصادی اشاریے مثبت ہیں جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں ۔
نیدر لینڈز کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کیمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رالف جوسٹن نے کہا کہ وسط ایشیاء کی اہمیت کے باعث ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا ذکر کرتے ہوئے رالف جوسٹن نے کہا کہ ڈیری کے شعبے میں پاکستان میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ اب لوگ کھلے دودھ کی بجائے پیکٹ کے دودھ کے استعمال کی طرف راغب ہو رہے ہیں ۔
نیدر لینڈز کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کیمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رالف جوسٹن نے کہا کہ پاکستان میں متوسط طبقے کی آمدنی اور شہری آبادیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ہم سمجھتے ہیں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے معیاری ڈیری مصنوعات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
نیدر لینڈز کی کمپنی رائل فرائز لینڈ کیمپینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رالف جوسٹن نے کہا کہ ہم پاکستان کو آئندہ چند سال میں ڈیری مصنوعات برآمد کرنے والاملک بنانا چاہتے ہیں ۔توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے ۔ ہم آئندہ چند سال میں پاکستان میں دس کروڑ ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved