لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ وزاعظم محمد
نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کے منصوبے ملک کی تاریخ کے شفاف ترین
منصوبے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے بھی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف
زیروٹالرنس کی پالیسی کے معترف ہیں۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی کی حالیہ
رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی
گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی۔بے بنیاد الزام تراشی کرنے
والوں کو باشعور عوام نے ہر موقع پر مسترد کیا ہے۔ اربوں روپے کے قرضے معاف
کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ قوم نے ووٹ کی طاقت سے
دھرنا گروپ اور ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کا پہلے بھی احتساب کیااور آئندہ بھی
کریں گے۔ جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو
گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔ محنت ، خدمت ، دیانت اور
شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ الزام تراشی اور جھوٹ بولنے
والوں کو عوام عام انتخابات 2018ء4 میں بھی مسترد کریں گے۔وزیراعظم محمد
نوازشریف کی قیادت میں خدمت کا سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریفسے ملاقات کرنے والوں میں ملک ابرار احمد،
رئیس محمد محبوب احمد، سردار محمد نواز خان،سردار خالد محمود،ثوبیہ انورستی
اور سابق ایم پی اے عرفان احمد ڈاہا شامل تھے۔