کراچی، چڑیاگھرکومزیدخوبصورت بنایاجائیگا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کےچڑیاگھرکومزیدخوبصورت بنایاجائے گا،بچوں کو بہتر تفریح مہیا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی وسیم اختراور وزیربلدیات جام خان شورو کے ہمراہ کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خود چڑیا گھر کی صورت
حال کا جائزہ لینا چاہتا تھا ، بجٹ میں چڑیا گھر کیلئے بھی رقم رکھی گئی
ہے،دیگر ممالک کی طرح کراچی کےچڑیاگھرکومزیدخوبصورت بنایاجائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات ہیں، کوشش ہے انہیں جلد ختم کیا جائے۔