پشاور، ایران کے قومی دن کے موقع پر ایرانی قونصل خانے کی جانب سے قومی ٹیبل ٹینس کاانعقاد
ایران کے قومی دن کے مناسبت سے پشاور میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے
قومی ٹیبل ٹینس کاانعقاد کیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں بہترین کا کردگی دیکھانے
والے 12 کھلاڑی ایران میں ہونے والے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرینگے ۔
پشاور میں ایرانی قونصلیٹ میں قومی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا
۔ایرانی قومی دن کے مناسبت سے ہونے والے اس ایونٹ میں بھر سے چالیس مرد
خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں بارہ کھلاڑی ایران میں ہونے والے
ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرینگے ۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ
میں حصہ لے رہے ہیں جنہو ں نے محکمہ کھیل کی کارکردگی پر مایوسی کا
اظہار کیا۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد باقرمہد ی نے کہا کہ پاکستان اور
ایران جیسے برادر ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنانے کے لئے کھیلوں کو فروغ
دینا نا گزیر بن چکا ہے ۔