Feb 01, 2017 07:48 pm
views : 857
Location : Different Areas
Faisalabad- Traffic Signal in Bad Condition
فیصل آباد ،خراب ٹریفک سگنل عوام کے لئے وبال جان بن گئے
فیصل آباد کے خراب ٹریفک سگنل عوام کے لئے وبال جان بن گئے ہیں،مہینوں سے
خراب پڑے ٹریفک سگنلز کی وجہ سے ٹریفک جام ہو نا معمول بن گیاہے۔ٹریفک جام
ہونے کی وجہ سے ایمبولینس،اسکول وین گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں۔
فیصل آباد کے شہری ان خراب سگنل کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے تنگ ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران جواب دینے سے قا صرہیں۔
خراب ٹریفک سگنلزکے سبب ضلع کونسل چوک ،دھوبی گھاٹ چوک ،چناب چوک اور
کوتوالی چوک میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جو آئے روز شہری جانی و
مالی نقصان کا با عث بنتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
ترقی یافتہ ممالک میں ٹرانسپورٹ کے بہترین نظام بنائے جاتے ہیں جبکہ اس کے
بر عکس ہمارے شہر میں اٹھائیس سالوں میں سے دوسال ہی ٹریفک سگنلز صحیح کام
کرتے ہیں،عوام اپنی محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتی ہے ،حکومت کا فرض بنتا
ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرے۔