کراچی ، سیکرٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضاہارون کی کراچی پر یس کلب میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کراچی پریس کلب کا دورہ
کیا۔ اس موقع پر رضا ہارون نے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب
کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی۔
کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے بعدرضا ہارون کا ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے تمام
کونوں تمام ضلعوں سے جس طرح کراچی والوں نے 29جنوری کو عوامی عدالت میں
لاکھوں کی تعداد میں شریک ہو کر اپنے بھرپور مینڈیٹ کا اور اپنے بھرپور
اعتماد کا اظہار کیا ہے پاک سرزمین پارٹی کے قائدین کے ساتھ اس پر ہم تہہ
دل سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اس روز ہم خود اتنے
زیادہ مطمئن ہوئے ہیں اس بات کو جان کہ کراچی کے لوگ جاگ رہے ہیں۔ انہیں
معلوم ہے کہ ان پر حکومت کرنے والے اور ان کے مینڈیٹ کو بیچنے والوں کا
کوئی احتساب کرسکتا ہے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرسکتا ہے
تو وہ صرف مصطفی کمال ہے۔