Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2017 01:49 pm views : 1006

Location : Chhipa Morgue

Karachi- Notorious Lyari Gangster Baba Ladla, 2 others killed in Rangers Operation
  • Urdu

کراچی ، لیا ری میں رینجرز کی کامیاب کارروائی، بابا لاڈلا 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے انتہائی مطلوب کمانڈر نور محمد عرف بابا کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔
کراچی کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرز اور گینگ وار ملزموں کے درمیان مقابلہ ہوا، اسی دوران رینجرز کی جانب سے فائرنگ میں بابا لاڈلا سمیت اس کے 2 ساتھی سکندرعرف سکو اور یاسین بلوچ بھی مارے گئے۔ فائرنگ کا تبادلہ ملزموں کے خلاف چھاپے پر ہوا جس کے بعد رینجرز نے کارروائی شروع کردی جبکہ رینجرز اور گینگ وار ملزمان میں مقابلے کے دوران 3 ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
لیاری میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا نور محمد عرف بابا لاڈلا گینگ وار سے سربراہ عزیر بلوچ سے اختلافات اور لیاری آپریشن کے باعث بابا لاڈلا عمان چلا گیا تھا، بابا لاڈلا 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب اور پولیس کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ لیاری گینگ وار کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد سربراہ کی کرسی عزیر بلوچ نے سنبھالی اور بابا لاڈلہ کو کرمنلز کا ہیڈ مقرر کیا لیکن 2013 میں رینجرز نے لیاری میں ٓٓآْپریشن شروع کیا تو عزیربلوچ ملک سے فرار ہو گیا۔
آپریشن کی شدت بڑھنے پر بابا لاڈلا نے عزیر بلوچ سے مطالبہ کیا تھا کہ لیاری میں جاری آپریشن سیاسی مداخلت سے ختم کروایا جائے لیکن عزیر بلوچ ایسا نہیں کرواسکا جس پر بابا لاڈلا نے پیپلز امن کمیٹٰی کے ترجمان اور عزیر بلوچ کے دست راز ظفر بلوچ کو لیاری میں قتل کر دیا، ظفر بلوچ کے قتل کے بعد بابا لاڈلا اور عزیر بلوچ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے اور لیاری آپریشن کے دوران ہی بابا لاڈلا پاکستان چھوڑ کر عمان چلا گیا تھا، رینجرز سے مقابلے میں مارا جانے والا بابا لاڈلا ابتدائی زندگی میں بس کلیئنر کا کام کرتا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی اور بلوچستان میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے بابا لاڈلا کے گینگ وار گروپ میں تقریباً 250 افراد شامل تھے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved