Feb 02, 2017 02:13 pm
views : 764
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding Zoo
کراچی،وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدرات اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اجلاس
منعقد ہوا، جس میں انہوں نے چڑیا گھرکی حالت زار بہتر بنانے ، پارکنگ
،داخلی اور خارجی راستے تبدیل کرانے سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں وزیر
بلد یات سند ھ جام خان شورو،میئرکراچی وسیم اختر،ثمرعلی خان ودیگر نے شرکت
کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کو ماڈل زون
بنانا چاہتا ہوں، جس کے تحت آپ کی تجاویز کی ضرورت ہے ، اسی وجہ سے آج
اجلاس طلب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھرکی بہتری کیلئے تجاویز پر
تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ میرادورہ چڑیا گھرانتہائی اہم
رہا،بعد ازاں میں نے اس کی تعمیر نو کرانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے چڑیا گھر
کا ٹوپوگرافیکل اور ماحولیاتی سروے کرانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی والوں کو بہتر تفریحی مقامات
فراہم کرنے کے لئے سفاری پارک کو اچھا بنانے کیلئے بھی اسکیم بنائی جائے
گی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مئیر کراچی کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا کہ آپ بھی سروے کرانے میں ٹیم کی مدد کریں جس پر وسیم اختر نے
جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے جانوروں کوکہیں اورمنتقل نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی والوں کو صحت
مند تفریح فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو
ہدایت کی کہ چڑیا گھر کے کام سے متعلق مجھے آئندہ جمعے تک رپورٹ کریں۔