Feb 02, 2017 02:32 pm
views : 745
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں، راناثنااللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناء
اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی
پاگل اورجنونی قسم کے ضدی ہیں، ٹرمپ نے اپنی پرتشدد پالیسیوں کے باعث
امریکی عوام کو پریشان کررکھا ہے جبکہ امریکی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے
لگائی جانے والی سفری پابندیوں کوتسلیم نہیں کیا اوراحتجاج کر رہے ہیں اور
دوسری جانب عمران خان نے پوری قوم کوعذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے شکر ہے کہ
2013 میں قوم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے بال بال بچ گئی۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں کسی
سیاستدان کا قرض معاف نہیں کیا گیا اور نا ہی کسی شہزادے کو تحفے میں گھوڑا
بھیجا گیا عمران خان اور شیخ رشید نے خود ہی کوئی گھوڑا نکال لیا اور
دونوں ہی گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں رہے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح شمالی
اور جنوبی وزیرستان کو کالعدم تنظیموں سے کلیئر کیا جانا تھا اور آپریشن
ضرب عضب کے ذریعے ہم نے یہ کرکے دکھایا تمام سکیورٹی اقدامات نیشنل ایکشن
پلان کے تحت کر رہے ہیں اور تمام شدت پسند تنظیموں کی مسلسل نگرانی کی
جارہی ہے ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان میں بہت سے اقدام طے کئے گئے یہ
فیصلہ ریاستی اداروں کو کرنا ہے کہ کونسا قدم کب اٹھانا ہے تاہم پاکستان کی
حدود میں دہشتگردی برداشت نہیں کی جائیگی۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت اورپاکستانی عوام
فلسطینی بھائیوں کی ہرسطح پرمدد کے لئے تیار ہیں اور کشمیر کی جدوجہد آزادی
کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد سفارتی اور اخلاقی بنیادوں پر جاری
ہے۔