Feb 02, 2017 02:44 pm
views : 816
Location : M-9, Karachi-Hyederabad Motorway
Karachi- PM Nawaz Sharif to inaugurate completed section of M9 on Friday
کراچی ، وزیراعظم جمعہ کو کراچی تا حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم نوازشریف کل بروز جمعہ کو کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
کراچی سے حیدرآباد تک ایم نائن موٹروے 136 کلو میٹر طویل ہے جسے 17 ستمبر
2015 کو شروع کیا گیا تھا، موٹروے پر 36 ارب روپے لاگت آئے گی. ایم نائن
موٹروے کے 4 انٹر چینج ہیں جن میں دادا بھائی انڈسٹریل ویلی، نوری آباد اور
تھانہ بولا خان انٹرچینج شامل ہیں جن سے کیر تھر نیشنل پارک،کینجھر جھیل
اور تھانہ احمد خان سمیت مختلف علاقوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ جب کہ نوری آباد
اور دمبا گوٹھ پر 5 پل اور 2 ٹراما سینٹر بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔