Feb 02, 2017 03:13 pm
views : 773
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Uber and Careem Service
لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلا س
میں نجی ٹیکسی سروس چلانے والی کمپنیوں ’’اوبر‘‘ اور’’ کریم‘‘ کے امور کا
جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ معاملے کو خوش اسلوبی اورضروری قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نجی ٹیکسی کمپنیوں کے
حوالے سے ضروری قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔اگر عوام کو ٹرانسپورٹ کی اچھی
سہولتیں مل رہی ہیں تواس ماڈل کوفروغ دیناچاہئے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نجی ٹیکسی سروس چلانے
والی کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے مناسب طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔
مشیر ڈاکٹر عمر سیف،سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،سی ٹی اواورایل ٹی سی کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔