کراچی، محکمہ بین الصوبائی ہم آہنگی سندھ کے تحت سیمینار کا انعقاد
حکومت سندھ کے محکمہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے تحت سیمینار کا انعقاد کیا
گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے
مشیر برائے بین الصوبائی ہم آہنگی محمد تیمور تالپور تھے جبکہ چیئرمین
اینٹی کرپشن سندھ اور دیگر اہم شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
سیمینار میں شریک مقررین نے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا
جس کا مقصد صوبوں کو درپیش مسائل کا ازالہ جبکہ سندھ کو درپیش مسائل سے
چھٹکارا دلانے کیلئے اہم اقدامات پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین
اینٹی کرپشن سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ سندھ میں اینٹی کرپشن کا
ادارہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہے جبکہ ملک بھر میں کرپشن میں واضح
کمی آئی ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی ادارہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی
کیا ہے، علاوہ ازیں کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کے ساتھ
عوام میں بھی شعور پیدا کیا جارہا ہے۔