کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی مزار قائد پر حاضری
گورنر سندھ محمد زبیر نے حلف اٹھانے کے فوری بعد مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ
خوانی کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما
دانیال عزیز، طارق فضل چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مزار قائد پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے اعتماد
پر ان کا شکرگزار ہوں، میرے اور میرے خاندان کیلئے یادگار دن ہے جبکہ
وزیراعظم اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا
کہ اپنے عہدے کا پورا حق ادا کرنے اور قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
سندھ کی ترقی کے لیے کوشش کروں گا۔
واضح رہے 14 سال تک سندھ کے گورنر رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بعد
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو سندھ کا 31 واں گورنر مقرر کیا گیا تھا
جنہوں نے 11 نومبر 2016 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تاہم وہ خرابی صحت کی
بنا پر زیادہ عرصے تک گورنر کی ذمہ داریاں نہ نبھاسکے اور 12 جنوری 2017 کو
انتقال کرگئے۔