Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 02, 2017 08:15 pm views : 717

Location : Edhi Hockey Stadium

Karachi- Pakistan First Mini Astro Turf in Edhi Hockey Stadium
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ کی سرپرستی میں پاکستان کی پہلی منی آسٹروٹرف عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں بچھادی گئی

پاک بحریہ نے وطن عزیز میں کھیلوں کے فروغ اور ترویح کے لیے اپنے عزم کی تکمیل کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پہلی منی آسٹروٹرف بچھادی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ٹرف کا افتتاح کیا۔
امیرالبحر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ اور معروف کھلاڑیوں کی یہاں موجودگی مجھے اس کے تا بناک ماضی کی یاد دلاتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کو ملک میں اس نوعیت کی پہلی آسٹروٹرف بچھانے پر فحر ہے۔انھوں نے کراچی میں کسی اور مناسب جگہ پر مزید ایک منی آسٹروٹرف بچھانے کا اعلان بھی کیا۔
امیرالبحر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ منی آسٹروٹرف ہاکی کے کھیل کی عظمت رفتہ کو واپس لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت میں مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دوسرے متعلقہ ادارے بھی قومی کھیل کو بچانے کے لئے آگے بڑھیں اور کام کریں۔
پاک بحریہ نے پورے منصوبے کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آسٹروٹرف کی درآمد کے تمام اخراجات بھی برداشت کیے ہیں۔ یہ سہولت چھ چھ کھلاڑیوں کے کھیل میں ڈربلنگ،ڈا جنگ، اسٹاپنگ اور گول کیپنگ کے داؤ پیچ سکھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہباز سینئر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کے لیے آج تاریخ سازدن ہے جس کا سہراپاک بحریہ کے سر ہے۔
افتتاحی تقریب میں سابق اولمپئینز، قومی ہیروز، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داران اور دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved