کراچی ، وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گے۔ کراچی پہنچنے پر
گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم نواز
شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
کراچی کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف 75کلومیٹر طویل موٹر وے ایم
نائن کا افتتاح کریں گے۔ جدید ترین شاہراہ پر چار انٹر چینج اور دو ٹراما
سینٹرز کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل سے کراچی اور
حیدرآباد کے درمیان سفر مزید آسان ہوجائیگا۔
حکومتی ترجمان کے مطابق136 کلو میٹر کراچی تا حیدر آباد موٹروے منصوبہ
ستمبر2015 میں شروع ہوا۔ ایم نائن پر چار انٹرچینج مکمل کر لئے گئے ہیں۔
موٹر وے پر پلوں اور انٹرچینجز کی تعمیر سے ملحقہ علاقوں کے شہری مستفید
ہوں گے جبکہ چھتیس ارب روپے لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل سے
سب سے زیادہ فائدہ کراچی اورحیدرآباد کے درمیان سفرکرنے والوں کوہوگا۔