Feb 03, 2017 02:23 pm
views : 776
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting regarding Saaf Paani
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے سے روڈ میپ
کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ پنجاب صاف پانی پروگرام کا
آغاز جنوبی پنجاب کی 6 تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے۔ تحصیلوں سے آغاز کر کے
پروگرام کو تیز رفتاری سے مزید 31 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا۔ماضی کے تلخ
تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے صاف پانی کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ صاف پانی زندگی ہے اور اس
کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے۔ صاف پانی بنیادی ضرورت اور ہر
شہری کا حق ہے۔شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے صاف پانی پروگرام
انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عوام کو پینے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ
داری ہے اور ہمیں یہ ذمہ داری نبھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کامزید کہناتھا کہ صاف پانی پروگرام کی
ٹائم لائن طے کر کے اسے پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانا ہے۔ فزیبلٹی ،
ڈیزائن اور پلاننگ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ صاف پانی پروگرام کے حوالے سے
حتمی روڈ میپ آئندہ چند روز میں پیش کیا جائے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری ، چیئرمین صاف پانی کمپنی (نارتھ
)ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ،
سیکرٹری ہاؤسنگ ، جرمن کنسلٹنٹ،واٹر سیکٹر کے ماہرین اور متعلقہ حکام نے
اجلاس میں شرکت کی۔