Feb 03, 2017 02:29 pm
views : 834
Location : Sindh High Court
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Media Talk
کراچی ، واٹر بورڈ کا سربراہ مئیر کراچی کو ہونا چاہیے،مصطفیٰ کمال
چیئر مین پا ک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ واٹر بورڈ کا
سربراہ مئیر کراچی کو ہونا چاہیے، اسپتالوں میں پیسے لگانے کے بجائے پانی
پر لگائیں ،پہلے ہم لوگوں کو بیمار کرتے ہیں بعد میں علاج کرتے ہیں۔
فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت میں سابق مئیر
سیدمصطفیٰ کمال،ایم ڈی واٹر بورڈ، سیکریٹری انڈسٹریز و دیگر پیش ہوئے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ نے کمیشن کو بتایا کہ 2007 میں مئیر ہی
واٹر بورڈ کا چیئرمین ہوتا تھا،کے تھری کا منصوبہ 2007 میں شروع ہوا اور
انکے دور میں شہر کی آئندہ 50 سال میں پانی کی ضرورت پر اسٹڈی کرائی گئی۔
کمیشن میں پیش ہونے کے بعدچیئر مین پا ک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا
سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہناتھا کہ کراچی کو
روزانہ 1250 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے اور شہر کو 640 ملین گیلن پانی
فراہم کیاجارہا ہے۔ پانی کے منصوبے کے فور کے فیز ون کا منصوبہ 260 ملین
گیلن کاہے جبکہ ضیاء الحق دور میں کراچی کو 1200 کیوسک پانی کا کوٹا دیا
گیا تھا اور 1200 کیوسک پانی سے کراچی کو صرف ڈیڑھ فیصد دیاجاتا ہے۔انہوں
نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں بھی وال مین کے ہاتھ میں سب کچھ ہے۔
چیئر مین پا ک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں نے کمیشن
میں پانی کے حوالے سے بات کی ہے،کراچی کو ضرورت سے آدھا پانی فراہم کیا
جارہا ہے۔