Feb 03, 2017 02:40 pm
views : 860
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister of Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزام لگاتے ہیں، رانا ثناء اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا
اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ شیطان صفت اورجھوٹے الزامات لگاتے
ہیں، قرضے معاف کرانے والوں کا نہ ہی (ن) لیگ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی
سیاسی بنیاد پر کوئی قرضہ معاف کیا گیا تاہم قرضوں کی ایڈ جٹسمنٹ ہر کسی کا
حق ہے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی اے ٹی ایم
مشین قرضہ معافی کے بعد اربوں میں کھیل رہی ہے، اے ٹی ایم مشین کے والد
اتنے پیسے والے نہیں تھے تاہم تحریک انصاف کو توجہ دلاتا ہوں کہ آپ کی جو
اے ٹی ایم ہے وہ ارب پتی کیسے ہے۔