Feb 03, 2017 04:14 pm
views : 887
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab meeting with Turkey Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفد
نے ملاقات کی ۔اجلاس میں ترک سرمایہ کاروں نے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ
واٹر ٹریٹمنٹ، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکی
کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)
کے دور میں دونوں ملکو ں کے مابین دوستی کا رشتہ مفید معاشی تعاون میں بدل
رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے بے مثال ترقی کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ ترکی کی کئی کمپنیاں پاکستان
خصوصاً پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ
کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ترک سرمایہ کاروں کی
جانب سے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں
میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت بڑے شہروں میں
واساز کی کارکردگی اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں
ہے۔واساز کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے۔تنظیم سے واسا زکی کارکردگی میں
خاطرخواہ بہتری آئے گی اور عوام کو وہ سہولتیں ملیں گی جو ان کا حق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ واساز کی استعدادکار
بڑھنے سے سرمایہ کاری کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچیں گے۔اس ضمن
میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرکے آگے کی جانب پیش رفت کرنا
ہوگی۔
ترک سرمایہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں لاہور
سمیت پنجاب میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و
بہبود کیلئے بہترین انداز میں کام کیا ہے۔ لاہور استنبول کی طرح خوبصورت
اور ترقی یافتہ شہر بن چکا ہے۔
ترک سرمایہ کار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ واٹر سیکٹر، ویسٹ
واٹر ٹریٹمنٹ، واساز کی استعدادکار میں اضافے، ہاؤسنگ اور دیگر شعبوں میں
تعاون کریں گے۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید ہارون سلطان بخاری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما
خواجہ احمد حسان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر
موجود تھے۔