Feb 03, 2017 04:26 pm
views : 896
Location : Vegetable Market,I-10
Islamabad- Young man gunned down by police, Affected Family Protest
اسلام آباد، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق،لواحقین کا احتجاج
اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔
اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین
میں پولیس ناکے پر موجود ایگل فورس کے 2 اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا
اشارہ کیا، گاڑی نہ رکی تو سمیع نامی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص
جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود خاتون محفوظ رہی۔ پولیس اہلکار کی
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تیمور ریاض کے
نام سے ہوئی ہے جو مردان کا رہائشی بتایا جا تا ہے جبکہ خاتون ماہین کا
تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اہلکار دوسرے ساتھی
کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے گاڑی اور خاتون کو تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز
کردیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے والد رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے سی
سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر فائرنگ کی اور
تیمور کو تین گولیاں لگیں، ہمیں صبح 4 بجے واقعہ کی اطلاع دی گئی اور ایس
ایچ او نے کہا کہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے لیکن اس سے ہماری
ملاقات نہیں کرائی گئی۔
تیمور کے والد رفیق بٹ نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس آف
پاکستان ہمیں انصاف دلائیں۔