کوئٹہ، کیسکو لیبر یونین کا غیر قانونی ریفرنڈم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کیسکو لیبر یونین نے غیر قانونی ریفرنڈم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں 2 فروری کو منعقد ہونے والے مشرف طرز ریفرنڈم
منظور نہیں ہیں اور حکومت کی نجکاری پالیسی کسی صورت قابل قبول نہیں
ہوسکتی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے محنت کشوں کو 18 ویں آئینی ترمیم میں منظور کئے گئے اختیارت دیئے جائیں۔